اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) پاکستان نے فاز (FAZ) میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے، جو کہ فضائے سے فضا میں مار کرنے والا ایک مقامی ساختہ میزائل ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، یہ میزائل جدید ترین ٹرمینل گائیڈنس سسٹم سے لیس ہے اور طویل فاصلے تک دشمن کے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سروسز چیفس نے اس کامیابی پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ یہ میزائل قومی ایرو اسپیس اور دفاعی صلاحیتوں کی ترقی کی راہ میں ایک اور سنگِ میل ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، فاز میزائل پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کرے گا اور ملک کے مجموعی دفاعی پوزیشن کو مزید مستحکم بنائے گا۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ اس میزائل کا کامیاب تجربہ پاکستان کی دفاعی صنعت کی تکنیکی پختگی، جدت اور خود انحصاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق، اس تجربے کا مشاہدہ مسلح افواج کے سینئر افسران کے علاوہ ممتاز سائنسدانوں اور انجینئرز نے بھی کیا۔
تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ نہیں۔ پہلا تبصرہ آپ کریں۔
اپنا تبصرہ لکھیں