اسلام آباد(جنرل رپورٹر) متحدہ اپوزیشن کا اجلاس اسلام آباد میں شروع ہو گیا ہے، جس میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کے مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن کا اجلاس مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر شام 7 بجے شروع ہوا ہے ۔ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، عامر ڈوگر سمیت دیگر بھی شریک ہیں ۔
اجلاس میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہوگا، جبکہ اپوزیشن کے مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں بھی تفصیلی بات چیت ہوگی۔
اجلاس میں پارلیمان کے اندر اپوزیشن کی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی بات چیت ہوگی، جبکہ سیاسی تناؤ میں کمی کے حوالے سے مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام اپوزیشن رہنماؤں کو اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے دعوت نامے ارسال کیے گئے تھے
متحدہ اپوزیشن کا اجلاس اسلام آباد میں شروع
Sajid
1 منٹ کا مطالعہ
تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ نہیں۔ پہلا تبصرہ آپ کریں۔
اپنا تبصرہ لکھیں