لاہور(جنرل رپورٹر)برکی روڈ پر بجلی کے کھمبے سڑک کے درمیان موجود ہیں، جبکہ ایل ڈی اے کے کنٹریکٹر نے کھمبے ہٹائے بغیر ہی سڑک کی تعمیر کے لیے پتھر ڈال کر سب بیس ورک مکمل کرلیا۔

بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن اور پولز اپنی جگہ موجود ہیں، جبکہ سڑک کی فائنل کارپٹنگ کی تیاری بھی جاری ہے۔ کھمبوں کی موجودگی شہریوں کے لیے حادثات کا خطرہ بن سکتی ہے۔

دوسری جانب برکی روڈ پر ڈرین کی تعمیر کا کام بھی تاحال مکمل نہیں ہوسکا، واسا کی جانب سے تاخیر کے باعث منصوبہ سست روی کا شکار ہے۔

ایل ڈی اے حکام کے مطابق واسا کا ڈرین ورک مکمل ہوتے ہی سڑک کی فائنل کارپٹنگ کردی جائے گی۔ منصوبے میں غیر معمولی تاخیر کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے