لاہور(جنرل رپورٹر) لاہور آج بھی آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست  جبکہ ملک کے آلودہ ترین شہروں میں آج ملتان پہلے نمبر پر ہے 

عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس پر پارٹیکولیٹ میٹرز 447 اور ملتان میں 490 ریکارڈ ہوئے ہیں 

فیصل آباد میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 461، رحیم یار خان میں 457 ریکارڈ کی گئی ہے ۔

 ملک کے اندر آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج ملتان کا پہلا نمبر ہے

دوسری جانب دھند کے باعث موٹر وے ایم 3 فیض پور سے جڑانوالہ تک بند کر دی گئی۔

موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری دھند میں محفوظ سفر کے لیے صبح 10 سے شام 6 بجے تک کے اوقات کو ترجیح دیں۔